ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بائک کا عقبی سوار ہلاک ہونےپر معاوضہ بائک کا مالک ہی ادا کرے : ہائی کورٹ کا فیصلہ

بائک کا عقبی سوار ہلاک ہونےپر معاوضہ بائک کا مالک ہی ادا کرے : ہائی کورٹ کا فیصلہ

Tue, 26 Dec 2023 20:39:29    S.O. News Service

بنگلورو:26؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) دوپہیہ سواری (بائک)میں سفرکرنے والا عقبی سوار تھرڈ پارٹی کی تحویل میں نہیں آنے کا خیال ظاہر کرتےہوئے ہائی کورٹ نے عقبی سوار کی ہلاکت کے لئے بائک کامالک ہی ذمہ دار ہوگا اور وہی اس کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

ہائی کورٹ نے اسی دوران ٹمکور کے دھیکل انشورنس کمپنی کی طرف سے معاوضہ ادا کرنے کےلئے دیا گیا حکم ردکردیا ہے اور عدالت کی طرف سے متعین کردہ معاوضہ رقم  سواری کا مالک (ہیرو ہونڈا بائک) نظا م الدین ہی مہلوک کے خاندان والوں کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

معاملہ کیا ہے؟: 24مارچ 2011کومہلوک صدیق اللہ خان ، نظام الدین کی بائک کے پیچھے بیٹھ کر کنیگل سے کہیں جارہے تھے۔ اسی دوران بائک رائڈر کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے چلتے ہیرو ہونڈا بائک نالےمیں گرگئی۔ اس دوران بائک کےعقبی سوار صدیق اللہ خان شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں بنگلورو کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا لیکن علاج کارگر نہیں ہونے کی وجہ سے صدیق اللہ خان 26مارچ 2011کا انتقال ہوا۔ انتقال کے بعد صدیق اللہ خان کے خاندان والے معاوضہ کی مانگ لےکر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ صدیق اللہ خان کے علاج اور دیگر اخراجات کےلئے 1.2لاکھ روپئپے خرچ ہوئے ہیں معاوضہ کےلئے انہوں نے مطالبہ کیاتھا۔ معاملہ کی سنوائی کرتے ہوئے کنیگل کی وھیکل معاوضہ عدالت نے 24اگست 2017کو فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ سالانہ 6فی صد سود سمیت 7،27،114لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے انشورنس کمپنی کو ہدایت دی تھی۔

ہائی کورٹ کا فیصلہ : بائک پر 1+1سیٹ میسر ہوتی ہے اسی پر انحصار کرتےہوئے وھیکل معاوضہ عدالت نے انشورنس کمپنی کو ذمہ دار بنایا ہےلیکن عدالت کا فیصلہ مناسب نہیں ہونے کا ہائی کورٹ کافیصلہ سنایا۔ اسی طرح معاوضہ کےلئے بھی بائک مالک کو ذمہ دار بنایا ۔


Share: